پاکستان

دہشتگردی کے خلا ف آواز بلند کرنے والے فیصل رضا عابدی کو رینجرز نے گرفتار کرلیا

شیعیت نیوز: سابق سینیٹر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق رہنما سید فیصل رضا عابدی کو رینجرز نے گذشتہ انکے گھر سے گرفتا رکرلیا ہے، اطلاعات کے مطابق کل بروز جمعہ شہر کراچی میں نامعلوم افراد کی جانب سے کالعدم جماعت کے کارکنوں کو ٹارگیٹ کرکے قتل کیا گیا تھا ، اس پاداش میں رینجرز نے معروف سیاسی رہنما سید فیصل رضا عابدی کو گرفتا ر کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ، فیصل عابدی کو انکے گھر نیورضویہ سوسائٹی سے گرفتار کیا گیا ، تاہم میڈیا روپوٹس کے مطابق فیصل عابدی کو رینجرز نے پولیس کے حوالے کردیا ہے جہاں سے انہیں عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ فیصل رضا عابدی شعل بیان مقر ر ہیں اور انہوں نے پاکستا ن میں ہونے والی دہشتگرد ی کے خلاف ہمیشہ اپنی آواز کو بلند کیااور دہشتگردوں کی سرکوبی کے لئے کی جانے والی پاک افواج کی جنگ کی حمایت میں پیش پیش رہے، فیصل رضا عابدی کو دہشتگردی اور فرقہ وارنہ ٹارگیٹ کلنگ کے الزام میں گرفتار کرنا دہشتگردی کے خلاف جنگ کی حمایت کرنے والی کی حوصلی شکنی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button