غرب اردن میں ایک فلسطینی جوان شہید

04 نومبر, 2016 00:00

رپورٹ کے مطابق معن ناصر ابو قرع نامی ایک فلسطینی جوان غرب اردن کے شہر رام اللہ میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے شہید ہوگیا –

اسی طرح غرب اردن کے شہرنابلس میں ایک اور فلسطینی جوان ” رائد فواد حجت ” جو دوہزار دو میں اسرائیلی فوج کے حملے میں شدید زخمی ہوگیا تھا ، زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جمعرات کو شہید ہوگیا –

اسرائیلی فوج نے رام اللہ میں ایک کیمپ پر بھی حملہ کرکے دو فلسطینیوں کو گولی سے زخمی کردیا اور دسیوں افراد کو گرفتار کرلیا –

واضح رہے کہ صہیونی حکومت اپنے توسیع پسندانہ اہداف کے حصول کی غرض سے اکثرو بیشتر فلسطینیوں کو مختلف بہانوں سے نشانہ بناتی رہتی ہے-

4:24 شام مارچ 29, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔