عراق
عراق کو ٹکڑے نہیں ہونے دیں گے؛ مفتی اہلسنّت عراق
بغداد(مانیٹرنگ ڈیسک )عراق کے اہلسنّت مفتی نے عراقی عوام کو اتحاد کی دعوت دی اور کہا کہ عراق کوئی خرید و فروخت کی چیز نہیں ہے، ہم عراق کو ٹکڑے نہیں ہونے دیں گے۔بغداد میں منعقد ہونے والی عراقی اہلسنّت کی جنرل اسمبلی میں مہدی احمد الصمیدعی نے کہا کہ عراق، انبیاء اور اہلبیت پیغمبر و صحابہ کی زمین ہے اور ہم کسی صورت یہ برداشت نہیں کریں گے کہ عراق کو ٹکڑے ٹکڑے کردیا جائے۔
عراقی مفتی نے آیات و احادیث کا حوالہ دیتے ہوئے عراقی عوام کو اتحاد کو یکجہتی کی دعوت دی اور کہا کہ وہ مغربی دسیسہ کاریوں کے مقابل میں ڈٹ جائیں۔ انہوں نے بیداری اسلامی کے اجلاس میں بھی سنیچر کے روز کہا تھاکہ دنیائے اسلام میں پیش آنے والے حوادث کے تعلق سے ہم ذمہ دار ہیں، ہم دنیائے اسلام میں پیش آنے والے حوادث سے چشم پوشی نہیں کرسکتے