اسلام آباد اور تہران کے درمیان براہ راست پروازیں بحال

13 ستمبر, 2025 21:05

شیعیت نیوز : اسلام آباد پاکستانی میڈیا کے مطابق پاکستان اور ایران کے درمیان تعلقات میں ایک اہم پیش رفت ہوئی ہے اور اسلام آباد و تہران کے درمیان براہ راست پرواز بحال ہو گئی ہے۔ فضائی سروس کی افتتاحی تقریب جمعرات کے روز اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر منعقد ہوئی، جس میں دونوں ممالک کے مہمانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ حکام نے اس اقدام کو علاقائی روابط، سیاحت اور تجارت کے لیے سنگ میل قرار دیا۔

اس معاہدے کے تحت ایران کی فضائی کمپنی ایئر ٹور ہر ہفتے ایک بار منگل کے روز براہ راست پرواز چلائے گی۔ اسلام آباد سے تہران کے لیے پرواز صبح 7 بجے روانہ ہوا کرے گی جبکہ اس آپریشن کے لیے ایئر بس 300 اور ایئر بس 300/600 طیارے استعمال کیے جائیں گے۔

اس موقع پر پاکستان میں ایران کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن نبی شیرازی نے کہا کہ ایئر ٹور کی پروازوں کے آغاز سے سیاحت کو فروغ ملے گا اور زائرین، طلبہ اور کاروباری افراد دونوں دارالحکومتوں کے درمیان آسانی سے سفر کر سکیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ دوطرفہ فضائی معاہدہ ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزیشکیان کے حالیہ دورہ پاکستان کے بعد کامیابی کے ساتھ طے پایا۔

یہ بھی پڑھیں : جعفر آباد میں ایم ڈبلیو ایم کا تنظیمی دورہ، یونٹ امام جعفر صادقؑ کی نئی کابینہ تشکیل

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے اس موقع پر امید ظاہر کی کہ براہ راست پروازوں کی بحالی سے سیاحت کو "بے مثال فروغ” ملے گا، جس سے ایرانی شہریوں کو پاکستان کی قدرتی خوبصورتی اور مہمان نوازی کا تجربہ کرنے کا موقع ملے گا۔

ایران ایئر ٹور کے کنٹری منیجر ظہیر عباس خان نے اسلام آباد اور تہران کے درمیان براہ راست پروازوں کے آغاز کا باضابطہ اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام دونوں ممالک کے درمیان سفری و تجارتی تعلقات کو نئی سمت دے گا۔

9:02 صبح اپریل 22, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔