اسلامی سربراہی اجلاس صرف بیانات تک محدود رہا تو اسرائیل کے لیے نئی جارحیت کا پروانہ ہوگا، لاریجانی

13 ستمبر, 2025 21:11

شیعیت نیوز : تہران ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری علی لاریجانی نے خبردار کیا ہے کہ ایسا اسلامی سربراہی اجلاس جو عملی اقدامات کے بغیر صرف تقریروں اور بیانات پر مشتمل ہو، دراصل اسرائیل کے لیے نئی جارحیت کا پروانہ سمجھا جائے گا۔

لاریجانی نے زور دیا کہ مسلم ممالک کو چاہیے کہ وہ کم از کم ایک مشترکہ آپریشنل ہیڈکوارٹر قائم کریں تاکہ صہیونی حکومت کے بڑھتے ہوئے خطرات کا مقابلہ کیا جاسکے۔

انہوں نے کہا کہ فیصلہ کن اقدام ہی اسرائیلی رہنماؤں کے لیے باعث تشویش ہوگا اور انہیں اپنی پالیسیوں پر نظر ثانی پر مجبور کرسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان اور مصر کی دوحا پر اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت، او آئی سی اجلاس پر مشاورت

لاریجانی نے عرب حکمرانوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے بھوکے اور مظلوم فلسطینیوں کے لیے تو کچھ نہیں کیا، لیکن کم از کم اپنے مفادات کے تحفظ کے لیے کچھ اقدامات تو کرو تاکہ مزید تباہی نہ ہو۔

6:35 صبح اپریل 16, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔