پاکستان اور مصر کی دوحا پر اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت، او آئی سی اجلاس پر مشاورت
شیعیت نیوز : اسلام آباد ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستانی ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا ہے کہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے مصر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر عبدالعاطی نے ٹیلی فونک رابطہ کیا، جس میں دونوں رہنماؤں نے دوحا پر اسرائیل کے بلا اشتعال اور غیر قانونی حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور اس معاملے پر گہرے تحفظات کا اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیں : یمنی فوج کا تل ابیب پر ہائپر سونک میزائل حملہ، اسرائیلی پناہ گاہوں کی جانب بھاگنے پر مجبور
گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے دوحا میں ہونے والے آئندہ اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کی تیاریوں، طریقہ کار اور تفصیلات پر بھی مشاورت کی۔ یہ اجلاس اتوار 14 ستمبر کو منعقد ہوگا۔







