یمن

مکہ پر حملے کا پروپیگنڈا سعودی اتحاد کی اندرونی شکست کی علامت ہے: یمن

یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے صدر نے مکہ مکرمہ کی جانب میزائل فائر کیے جانے کے دعوے کو سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کی اندرونی شکست کی علامت قرار دیا ہے۔

المسیرہ ٹیلی ویژن کے مطابق یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے صدر صالح صماد نے یمنی مجاہدین کے خلاف سعودی عرب کی جانب سے جھوٹی خبریں پھلانے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ مکہ مکرمہ پر حملے کا پروپیگنڈا سعودی اتحاد کی اندرونی ناکامی کی علامت ہے۔ صالح صماد نے کہا کہ مکہ و مدینہ اور دوسرے مقدس مقامات کو امریکہ، اسرائیل اور اس کے اتحادیوں سے حقیقی خطرہ لاحق ہے۔ انہوں نے یہ بات زور دیکر کہی کہ مکہ ہمیں اپنی جان ومال سے بھی زیادہ عزیز ہے اور اہل یمن ہرگز اس کے تقدس پرآنچ نہیں آنے دیں گے۔

یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے صدر کا کہنا تھا کہ حاجیوں کا خون بہانے والے امریکہ و اسرائیل اور اس کے اتحادی مقدس اسلامی مقامات کے لیے خطرہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکی سعودی اتحاد کا پروپیگنڈا جھوٹ پر استوار، ایک ناکام حربہ ہے۔ صالح صماد نے کہا کہ اس قسم کے اقدامات کے ذریعے یمن میں سعودی عرب کے کھلے جنگی جرائم پر پردہ نہیں ڈالا جا سکتا۔

قابل ذکر ہے کہ جمعرات کے روز یمنی مجاہدین نے جدہ کے عبدالعزیز ایئر بیس کو میزائل سے نشانہ بنایا تھا۔ تاہم سعودی ذرائع ابلاغ نے یہ پروپنگڈا کیا کہ یہ میزائل مکہ کی جانب فائر کیا گیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button