کراچی: ناظم آباد کے علاقہ میں خواتین کی مجلس عزا کے باہر تکفیری دہشتگردوں کی فائرنگ ،4 افراد شہید
شیعیت نیوز: کراچی کے علاقہ ناظم آباد میں گھر میں ہونے والی خواتین کی مجلس کے دوران فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہےجسکے نتیجے میں چار افراد شہید جبکہ کئی زخمی ہیں، اطلاعات کے مطابق ناظم آباد چار نمبر کی ایک گلی میں ایک مومن کے گھر خواتین کی مجلس عزا منعقد کی جارہی ہے، جبکہ گھر کے باہر کھڑے اہل خانہ کے افراد پر کالعدم سپاہ صحابہ کے موٹر سائیکل سواروں دہشتگردوں نے اندھا دھند فائرنگ کردی جسکے نتیجے میں 4 عزادار شہید ہوئے ہیں جبکہ زخمیوں کو عباسی شہید اسپتال میں طبعی امداد کے لئے منتقل کردیئے گئے ہیں۔
میڈیا کے مطابق قریبی ہی پولیس تھانہ موجود تھا مگر دہشتگرد آسانی سے فائرنگ کرکے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
واضح رہے کہ کراچی شہر میں خواتین کی مجلس پر ہونے والا یہ تیسر او اقعہ ہے لیکن سیکورٹی اداروں ان دہشتگردوں کی سرکوبی کرنے میں ناکام ہوچکے ہیں۔
دھیاں رہے کہ گذشتہ روز وفاقی حکومت کی سرپرستی میں کل اسلام آباد میں کالعدم دہشتگرد تنظیم کا جلسہ منعقد کیا گیا تھاجس میں اعلانیہ شیعہ تکفیری کے نعرے بلند ہورہے تھے اور پولیس اور ایف سی اہلکار تماشائی بنے کھڑے تھے۔