پاکستان

6 افراد کے قتل کا الزام، FIAنے لیگی تکفیری ایم این اے عابد رضا کو ملک سے فرار ہونے سے روک دیا

شیعیت نیوز: ایف آئی اے نے قتل کے مقدمہ میں سزا یافتہ (ن) لیگی ایم این اےتکفیری عابد رضا کی ترکی فرار ہونے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے انہیں ایئرپورٹ پر روک لیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق قتل کے مقدمے میں سزا یافتہ لیگی ایم این اے عابد رضا لاہور کے علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئر پورٹ سے استنبول جا رہے تھے کہ ایف آئی اے امیگریشن نے انہیں روک لیا اور تقریبا ڈیڑھ گھنٹہ پوچھ گچھ کے بعد حکام نے انہیں واپس بھیج دیا۔

واضح رہے کہ 2 روز قبل لاہور ہائی کورٹ نے قتل کے الزام میں لیگی ایم این اے عابد رضا کو 6 افراد کے قتل پر عمرقید کی سزا سنائی تھی، فیصلے کے بعد مجرم احاطہ عدالت سے فرار ہو گیا تھا۔ 1998 میں گجرات میں 6 افراد کے قتل کا الزام مسلم لیگ (ن) کے رہنما عابد رضا پر لگا تھا اور 2003 میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے انہیں سزائے موت کا حکم سنایا تھا لیکن مدعی مقدمہ سے صلح کے بعد عدالت کو ضمانت منظور کرنا پڑی۔

سپریم کورٹ نےعابد رضا کی انسداد دہشت گردی کی عدالت سے بریت کا نوٹس لیتے ہوئے لاہور ہائی کورٹ کو کیس کا فیصلہ سنانے کا حکم دیا۔ عدالت عظمی نے نقطہ اٹھایا کہ جس مقدمے میں دہشت گردی کی دفعات شامل ہوں اس میں مدعی کی صلح کے باوجود ملزم کی بریت ممکن نہیں ہوتی۔ دوسری جانب عابد رضا کی رکنیت قومی اسمبلی بھی عدالت میں چیلنج ہے، 2013 کےعام انتخابات میں عابد رضا مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ پر این اے 107 گجرات سے کامیاب قرار پائے تھے۔

واضح رہے کہ عابد رضا کالعدم سپاہ صحابہ کا نامزد امیدوار تھا جس نے مسلم لیگ ن کے پلٹ فارم سے الیکش لڑے، اس پر ۶ افراد کو قتل کرنے کا مقدمہ درج ہے اور حکومت نے اسے عمر قید کی سزا سنائی ہوئی ہے۔

images_11.jpg

متعلقہ مضامین

Back to top button