سعودی عرب

سعودی فرمانروا کے بیٹے کی جانب سے مصر کے فوجی کمانڈروں کو قتل کرنے کا حکم

سعودی عرب کے ایک فوجی ذریعے نے دعوی کیا ہے کہ سعودی عرب کے فرمانروا کے بیٹے محمد بن سلمان نے مصری فوج کے کمانڈروں کو قتل کرنے کا حکم دیا ہے۔

فارس نیوزایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایک عرب فوجی ذریعے نے اخبارالشرق الاوسط کوبتایا ہے کہ سعودی عرب کے وزیر دفاع اور ولیعہد کے جانشیں محمد بن سلمان نے مصری فوج کو نقصان پہنچانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس اخبار نے اس ذریعے کے حوالے سے مزید کہا ہے کہ محمد بن سلمان مصری فوج سے انتقام لینا چاہتا ہے اور سعودی وزیر دفاع نے اسرائیل کے تعاون سے مصری فوج کے اعلی کمانڈروں کو قتل کرنے کا حکم دیا ہے۔

شام اور یمن کے بحرانوں کے بارے میں مصر کا موقف منظرعام پر آنے کے بعد آل سعود حکام نے اس پر تنقید کرتے ہوئے مصر کی ماہانہ تیل کی ضروریات پوری کرنے سمیت اسے دی جانے والی مالی امداد کا ایک حصہ بند کر دیا ہے۔

گزشتہ ہفتے مصری فوج کے نویں ڈویژن کے کمانڈر جنرل عادل الرجائی کو قاہرہ میں قتل کر دیا گیا تھاجس کی ذمہ داری ایک دہشت گرد گروہ نے قبول کی تھی۔

اس ذریعے کا کہنا ہے کہ مصری فوج کے کمانڈروں کی شناخت اور ان کی ریکی کا کام کچھ عرصہ قبل قاہرہ میں اسرائیلی سفارت خانے کے تعاون سے شروع کیا گیا اور اسرائیلی سفارت خانے نے اس سلسلے میں ضروری معلومات سعودی عرب کو فراہم کی ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button