مشرق وسطی

شام: حلب کے جنوب میں دہشت گردوں کا حملہ پسپا

شامی فوج نے حلب کے جنوب میں دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا ہے۔

لبنان کی العہد ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق شامی فوج نے صوبہ حلب کے جنوب مغرب میں شامی ہوائی اڈے پر قبضہ کرنے کی تکفیری دہشت گردوں کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔

تکفیری دہشت گرد اس ہوائی اڈے کے علاوہ حلب کے جنوب میں واقع تلۃ بازو علاقے پر بھی قبضہ کرنا چاہتے تھے۔ اس کارروائی میں بہت سے دہشت گرد ہلاک ہو گئے اور ان کی بہت سی گاڑیوں کو تباہ کر دیا گیا۔

دوسری جانب شامی فوج کے جنگی طیاروں نے صوبہ حماہ کے نواح میں تکفیری دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر کئی بار بمباری کی۔

شام سے موصولہ ایک اور رپورٹ کے مطابق شام کی جنگ بندی کی نگرانی کرنے والے روسی مرکز نے کہا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران دہشت گردوں نے جنگ بندی کی اکسٹھ مرتبہ خلاف ورزی کی ہے۔

حمیمیم مرکز نے اس بات پر زور دیا کہ بعض دہشت گرد گروہ جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کر کے رہائشی علاقوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button