پاکستان

کراچی : شیعہ ایکشن کمیٹی کے رہنما علی اوسط کے گھر پر رینجرز کا چھاپہ، تاحال لاپتہ

شیعیت نیوز: کراچی کی معروف سماجی اور مذہبی شخصیت علی اوسط زید ی کے گھر پر رینجرز کی جانب سے گذشتہ دنوں چھاپہ مار گیا تاہم وہ گھرپر موجود نہیں تھے لیکن معروف شیعہ شخصیت علی اوسط رضوی تاحال لاپتہ ہیں، اطلاعات کے مطابق جناب علی اوسط لاپتہ ہیں جبکہ گذشتہ دونوں رینجرز اہلکاروں نے انکے گھر پر بھی چھاپہ مار کر اہل خانہ اور پڑوسیوں سے بدتمیزی کی، خیال ظاہر کیا جارہا ہے کہ علی اوسط کو رینجرز نے گرفتار کرلیا ہے ۔

دھیان رہے کہ جناب علی اوسط ڈاکڑ طاہر القادر ی کی سیاسی جماعت عوامی تحریک کراچی کے رہنماء ہونے کے ساتھ ساتھ آل پاکستان شیعہ ایکشن کمیٹی کے مرکزی رہنماء بھی ہیں، وہ اتحاد بین المسلمین کے داعی ہیںانکی گرفتاری پر شیعہ قوم میں بے چینی پائی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ حکومت ایک طرف کالعدم تنظیموں کے دہشتگردوں سے ملاقات کرکے انکی سرپرستی کررہی ہے تو دوسری جانب پرامن شیعہ شہریوں کو بے گناہ گرفتار کیا جارہا ہے اور انکے گھر اور چار دیواری کی بے حرمتی کی جارہی ہے، یاد رہے کہ ملک بھر سے ۵۰ سے زائد علماء کرام کی شہریت معطل کردی ہے جبکہ اسکے ساتھ ہی اہم شیعہ علماء اور شخصیات کو سی ٹی ڈی نامی حکومتی ادارے نے اغوا کیا ہوا ہے، محسوس ہورہا ہے کہ ملک خداداد میں سعودی ایما ء پر شیعہ مسلمانوں کے لئےزمین تنگ کی جارہی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button