پاکستان

تکفیری تنظیم لشکر جھنگوی کا پولیس ٹریننگ سینٹر پر حملہ / تکفیریت پاکستان کے لیے بھیانک خطرہ

پاکستان میں سرگرم خونخوار وہابی دہشت گرد پاکستان کے لئے بھیانک خطرہ بنے ہوئے ہیں خونخوار وہابی دہشت گرد تنظیم لشکر جھنگوی نے کوئٹہ پولیس ٹریننگ سینٹر پر حملہ کرکے درجنوں پولیس اہلکاروں کو ہلاک کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق آئی جی ایف سی بلوچستان میجر جنرل شیرافگن کا کہنا ہے کہ کوئٹہ میں پولیس ٹریننگ سینٹر پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں کا تعلق لشکر جھنگوی سے تھا جنہیں افغانستان سے ہدایات مل رہی تھیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق دہشت گردوں کے خلاف آپریشن مکمل کرنے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے آئی جی ایف سی شیرافگن کا کہنا تھا کہ رات 11 بجکر 10 منٹ پر پولیس ٹریننگ سینٹر پر حملے کی اطلاع ملی جس کےبعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے فوری طور پر کارروائی کی اور دہشت گردوں کی جانب سے فائرنگ سے کلئیرنگ تک 4 گھنٹے کا وقت لگا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کی تعداد 3 تھی اور وہ تینوں خودکش بمبار تھے جن کا تعلق لشکرجھنگوی سے تھا جنہیں افغانستان سے ہدایات مل رہی تھیں۔ وہابیت پاکستان کے سنجیدہ خطرہ ہے جس پر پاکستانی حکام کی کوئی توجہ نہیں پاکستانی حکام جب تک دہشت گرد پرور وہابی اداروں کے خلاف ٹھوس کارروائی نہیں کرتے تب تک پاکستان سے دہشت گردی کا خآتمہ ممکن نہیں کیونکہ دہشت گرد بنانے والی فیکٹریاں جب تک چلتی رہیں گی تب تک دہشت گردی کا خاتمہ ممکن نہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button