مقبوضہ فلسطین

صیہونی فوج کی حمایت سے مسجد الاقصی پر آبادکاروں کا حملہ

فلسطینی ذرائع ابلاغ کے مطابق، صیہونی فوج کے کمانڈو اور پولیس اہلکار ان صہیونی آبادکاروں کی حفاظت کر رہے تھے تاہم نمازیوں اور دینی مدارس کے طلبہ، ان کے اس اقدام پر سخت احتجاج کرتے ہوئے مسجدالاقصی کے دروازوں کے سامنے اکھٹا ہوگئے۔

واضح رہے کہ صیہونی شدت پسند عناصر مسجد الاقصی کی توہین اور بے حرمتی کی غرض سے مسلمانوں کے قبلہ اول میں داخل ہوئے تھے۔ادھر صیہونی افواج نے اتوار کی رات غرب اردن کے دیر جریر علاقے پر حملہ کیا اور فلسطینی نوجوانوں پر فائر کریکر اور آنسو گیس کے گولے داغے۔

فلسطینی نوجوانوں نے بھی جوابی طور پر صیہونی افواج پر پتھراؤ کیا کہ جس میں دو فوجی زخمی ہوگئے۔ اس واقعے کے بعد صیہونی افواج نے دیر جریر کے تمام راستوں کو بند اور اسے فوجی علاقہ قرار دے دیا۔

گذشتہ رات مقبوضہ فلسطین کے باب حطہ اور حارہ علاقوں سے بھی صیہونی فوجیوں اور فلسطینی باشندوں کے درمیان جھڑپوں کی خبریں موصول ہوئی ہیں۔ ادھر صیہونی افواج نے حوسان علاقے پر بھی حملہ کیا اور فلسطینی باشندوں کے گھروں کی تلاشی لی

متعلقہ مضامین

Back to top button