مشرق وسطی

شام میں عارضی طور پر جنگ بندی کی مدت میں توسیع۔ ترجمان وزارت دفاع

دمشق(مانیٹرنگ ڈیسک) روس نے شام کے شہر حلب میں عارضی طور پر جنگ بندی کی مدت میں مزید اضافہ کردیا،ترجمان وزارت دفاع نے واضح کردیا کہ اب تمام تر فیصلے مقامی کمانڈرز کریں گے۔ ترجمان نے کہا کہ آج ہفتے کے روز شام 7 بجے تک جنگ بندی میں مدت میں توسیع کردی گئی ہے تاکہ شہری اور باغی علاقہ چھوڑ دیں۔ انھوں نے تمام فریقین پر زور دیا کہ وہ داعش کے دہشت گردوں کو مجبور کریں کہ وہ شہریوں کو یرغمال بنانے سے گریز کریں۔ واضح رہے کہ روسی فوج نے اس سےقبل چار روز تک جنگ بندی کی تھی، تاکہ شہری محفوظ مقامات پر منتقل ہوسکیں

متعلقہ مضامین

Back to top button