عراق

عراق کی جانب سے موصل آپریشن میں ترکی کی شرکت کے معاہدے کی تردید

عراقی ذرائع نے امریکی وزیر دفاع کے بیان کی تردید کرتے ہوئے موصل کی آزادی کے آپریشن میں ترک فوجیوں کی شرکت کے لیے بغداد کے ہر قسم کے اتفاق رائے کی تردید کی ہے۔

سومریہ نیوز نے عراق کے ایک ذمہ دار عہدیدار کے حوالے سے موصل آپریشن میں ترکی کی شرکت کے لیے انقرہ کے ساتھ معاہدے سے متعلق خبروں کی تردید کی ہے۔ اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکی وزیر دفاع نے اس سے قبل جمعہ کے روز انقرہ میں کہا تھا کہ موصل آپریشن میں ترک فوجیوں کی شرکت کے لیے دونوں ملکوں کے درمیان ابتدائی معاہدہ ہو گیا ہے لیکن ابھی تک اس کی جزئیات اور تفصیلات طے نہیں ہوئی ہیں۔

امریکی وزیر دفاع ایشٹن کارٹر نے امریکہ اور ترکی کے اسٹریٹیجک اتحاد پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن نے وعدہ کیا ہے کہ وہ بدستور مشترکہ خطروں کے مقابل نیٹو میں اپنے اتحادی کا ساتھ دے گا۔ امریکہ نہیں چاہتا کہ ترکی، بغداد کے گرین سگنل کے بغیر عراق میں کسی بھی قسم کی فوجی کارروائی کرے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button