پاکستان

شیعہ سنی اسلام کے دو بازو ہیں اور اسلام میں تعصبات کی ہرگز گنجائش نہیں،علامہ مقصود ڈومکی

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی نے عزاداری سیل کے ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کربلا سے ہمیں عدل و انصاف، اخوت، بھائی چارے کا درس ملتا ہے، ہمیں آپس کے اختلافات کو بھلا کر ایک دسترخوان پر بیٹھنا ہوگا، شیعہ سنی اسلام کے دو بازو ہیں اور اسلام میں تعصبات کی ہرگز گنجائش نہیں ہے، ہمیں ایک دوسرے کے عقائد کا احترام کرتے ہوئے بھائی چارے کے ماحول کو پروان چڑھانا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ محرم کے اس مقدس ماہ میں ہمیں تمام تر تعصبات سے بالا تر ہوکر نفرتوں کو بھلانا ہوگا، کربلاء ایک عظیم درس گاہ ہے، امام عالی مقام نے سجدے میں سر کٹا کے اسلام کے پرچم کو ہمیشہ ہمیشہ کیلئے سربلند کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button