پاکستان

کراچی، تکفیری دہشتگردوں کی فائرنگ سے شہید ہونیوالے منصور زیدی کی نماز جنازہ ادا

شییعت نیوز:شہر قائد میں دو روز قبل تکفیری دہشتگردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے سید منصور زیدی کی نماز جنازہ مسجد و امام بارگاہ خیر العمل انچولی سوسائٹی میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ سید حسن ظفر نقوی کی زیر اقتدا ادا کر دی گئی۔ ماہر تعلیم، مہران پبلک اسکول شاہ فیصل کالونی کے مالک، پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشن کراچی کے جنرل سیکرٹری، امام بارگاہ زین العابدین گلستان جوہر کالونی بلاک آٹھ کے متولی اور 7ویں محرم کے جلوس کے پرمٹ ہولڈر شہید سید منصور زیدی اور ان کے بیٹے سید عمار زیدی کو گلستان جوہر میں جمعہ کی شب تکفیری دہشتگردوں نے اس وقت نشانہ بنایا تھا، جب وہ مجلس عزا سے واپسی پر اپنے گھر کے قریب پہنچے تھے۔ شہید منصور زیدی کو وادی حسین قبرستان میں سپرد خاک

متعلقہ مضامین

Back to top button