پاکستان

ایم ڈبلیو ا یم کراچی کی جانب سے ماہ محرم الحرام کے آغازسے عزاداری سیل کا قیام

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین کراچی کے رہنما ؤں علامہ صادق جعفری،علامہ مبشر حسن ،ناصرحسینی، انجیئنر رضا نقوی کراچی وحدت ہاؤس صوبائی سیکرٹریٹ میں جاری کانفرنس اپنے مشترکہ میں کہا ہے کہ اپنا عزاداری سید الشہداء امام حسین علیہ السلام پاکستانی شہریوں کا بنیادی آئینی حق ہے حالیہ محرم الحرام میں معروف علمائے کرام پر زبان بندی ایکٹ اور شہر بندی ایکٹ نافذ کیا گیا ہے جس کی ہم پرو زور مذمت کرتے ہیں وفاقی اور تمام صوبائی حکومتوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ نیشنل ایکشن پلان جو کہ ملک دشمن اور اسلام دشمن دہشت گرد گروہوں کے خلاف تھا اس کا رخ عزاداری نواسہ رسول اکرم (ص) سید الشہداء امام حسین علیہ السلام کی عزاداری کی طرف موڑ کر نیشنل ایکشن پلان کی اصل روح سے انحراف نہ کیا جائے ، رہنماؤں کا کہنا تھا کہ شہر کراچی سمیت اندرون سندھ تمام اضلاع میں عزادری کے اجتماعات کی فول پروف سیکورٹی فراہم کی جائے اور وزیرا علیٰ سندھ اور شہر کراچی کی انتظامیہ شہر میں جگہ جگہ موجود کچرے کے ڈھیر اور سڑکوں پر بہتے سوریج کے پانی کی صفائی کا فی الفور انتظام کیا جائے، رہنماؤں نے بھاری جارحیت کے نتیجہ میں پاک فوج کے دو جوان بھی شہادت ، مقبوضہ کشمیر میں گذشتہ دو ماہ سے ایک سو سے زائد مظلوم کشمیریوں کوبھارت کی ریاستی دہشت گردی کی شدید مذمت کی۔دریں اثناء ایم ڈبلیو ایم کراچی ڈویژن نے ماہ محرم الحرام سے ایام عزاء کے آغاز کے سلسلہ میں عزاداری سیل کا قیام مولانا علی انور جعفری کی سربراہی میں کر دیاہے ، یہ عزاداری سیل شہر بھر میں عزاداری سے متعلق معاملات کی 24/7مانیٹرنگ کرے گا اور پولیس سمیت رینجرز اور دیگر اداروں کے ساتھ انتظامی معاملات میں بھی کو آرڈی نیشن قائم کرے گا ، کراچی میں قائم کئے گئے عزاداری سیل میں مولانا علی انور جعفری کے ہمراہ علامہ مبشر حسن، انجیئنر رضا نقوی،سید شبر زیدی، حسنین حیدری،احسن عباس، سبط اصغر، زین رضوی اور سجاد سمائیری شامل ہیں۔رہنماؤں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے ملت جعفریہ کے بے گناہ نوجوانوں کے خلاف جاری بے بنیاد کریک ڈاؤن کی شدید مذمت کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ ، آئی جی سندھ اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اعلیٰ عہدیداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ بلا جواز گرفتاریوں اور بے گناہ نوجوانوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کا سلسلہ فی الفور بندکرنے کا مطالبہ کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button