یمن

یمن میں ایک اسپتال پر سعودی عرب کی بمباری، ڈاکٹرس ود آؤٹ بار‍ڈرس کی مذمت

ڈاکٹرس ود آؤٹ بارڈرس نے کہا ہے کہ یمن میں اس کے زیر انتظام اسپتال پر حملے کا ذمہ دار سعودی عرب ہے۔

ڈاکٹرس ود آؤٹ بارڈرس سےجاری ہونے والی اپنی ایک تحقیقاتی رپورٹ میں شمالی یمن میں اپنے زیر انتظام اسپتال پر حملے کا ذمہ دار سعودی عرب کو قرار دیا ہے- ڈاکٹرس ود آؤٹ بارڈرس نے سعودی عرب کی زیر سربراہی جارح عرب اتحاد سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسپتالوں، اس کے سازوسامان، بنیادی ڈھانچوں، میڈیکل عملے اور بیماروں کی سیکورٹی کی ضمانت دے-

ڈاکٹرس ود آؤٹ بارڈرس نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ اگست کے مہینے میں یمن میں اسپتال پر ہونے والا حملہ کسی طرح کے انتباہ اوراس ادارے سے کسی قسم کا کوئی رابطہ کئے بغیر کیا گیا- اس ادارے نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ سعودی اتحاد کے لڑاکا طیاورں نے اس تباہ کن حملے سے صرف پانچ منٹ پہلے ایک گاڑی کو نشانہ بنایا تھا جو اسپتال کی جانب آرہی تھی- اس ادارے نے کہا ہے کہ ایک سعودی جنرل نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے-

ڈاکٹرس ود آؤٹ بارڈرس نے اس حملے کے بعد شمالی یمن کے چھے اسپتالوں سے اپنے کارکنوں کو باہرنکال لیا- پندرہ اگست کو سعودی عرب نے یہ جارحانہ حملہ، شمالی یمن کے صوبہ حجہ کے عبس اسپتال پر کیا تھا جو تحریک انصاراللہ کے زیر انتظام ہے- اس حملے میں انیس افراد جاں بحق اور چوبیس زخمی ہوگئے تھے-

سعودی عرب نے مارچ دو ہزار پندرہ سے یمن کے مستعفی صدر منصور ہادی کی حمایت کے لئے کھلی مداخلت و جارحیت کرتے ہوئے تحریک انصار اللہ کے زیر انتظام علاقوں پر حملے تیز کردیے ہیں-

متعلقہ مضامین

Back to top button