بحرین کی ڈکٹیٹر حکومت کی جانب سے نماز جمعہ قائم کرنے پر پابندی برقرار

24 ستمبر, 2016 00:00

بحرین کی ڈکٹیٹر آل خلیفہ حکومت نے منامہ کے مضافات میں واقع مسجد امام صادق (ع) میں اس ہفتے بھی نماز جمعہ قائم نہیں ہونے دی –

مراۃ البحرین کی رپورٹ کے مطابق آل خلیفہ کے سیکورٹی اہلکاروں نے جمعے کو مسجد امام صادق (ع) کے امام جمعہ و جماعت اور بعض نمازیوں کو مسجد تک نہیں پہنچنے دیا جس کے باعث عوام فرادا نماز ادا کرنے پر مجبور ہوئے-

بحرینی سیکورٹی اہلکاروں نے نماز جمعہ پڑھنے کے لئے الدراز جانے والے متعدد افراد کو راستے میں ہی گرفتار کر لیا- الدراز کے علاقے میں ہی بحرین کے بزرگ مذہبی رہنما آیت اللہ عیسی قاسم کا گھر واقع ہے – تقریبا تین مہینوں سے بحرین کی آل خلیفہ حکومت نے ان کے گھر کا محاصرہ کررکھا ہے اور نماز جمعہ قائم نہیں ہونے دے رہی ہے

8:01 صبح جون 25, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔