مشرق وسطی

شام کے صدر بشار اسد نے کہا ہے کہ امریکہ نے جان بوجھ کر شام کے فوجیوں پر حملے کئے ہیں۔

امریکہ نے جان بوجھ کر شام کی فوج پر حملے کئے ہیںامریکی طیاروں نے شام کے صوبے دیرالزور میں شام کے فوجیوں پر حملے کئے تھے جن میں متعدد شامی فوجی مارے گئے تھے۔

صدر بشار اسد نے امریکہ کا یہ دعوی مسترد کیا کہ امریکی اتحاد کا حملہ ایک اتفاق تھا، انہوں نے کہا کہ شام کی فوج نے شہر حلب کا محاصرہ نہیں کیا ہے۔ شہر حلب شام کے شمال مغرب میں واقع ہے۔

انہوں نے اس بات کی بھی تردید کی کہ شام یا روس کے طیاروں نے حلب کے لئے امداد لےجانے والے کاروان پر حملے کئے ہیں۔

اس سے قبل روس نے بھی اس دعوے کی تردید کی تھی کہ شام یا روس کے جنگی طیاروں نے حلب کے لئے امداد لے جانے والے کاروانوں پر حملے کئے ہیں ۔

روسی وزارت دفاع کے ترجمان ایگور کوناشنکوف نے منگل کو کہا تھا کہ ان کے ملک کے جنگی طیاروں یا شام کے طیاروں نے امدادی کاروانوں پر حملے نہیں کئے ہیں۔

ادھراقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن دوجاریک نے پیر کو کہا تھا کہ حلب کے لئے امداد لے جانے والے کاروان پر حملہ ہوا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button