مشرق وسطی

شام کا اقتصادی محاصرہ دہشت گردی سے کم خطرناک نہیں، صدر اسد

شام کے صدر بشار اسد نے اپنے ملک کے خلاف ظالمانہ اقتصادی محاصرے کو دہشت گردی سے زیادہ خطرناک قرار دیا ہے۔

دمشق میں برازیل کے عرب شہریوں کے نمائندہ وفد سے بات چیت کرتے ہوئے صدر بشار اسد نے کہا کہ شام کا ظالمانہ اقتصادی محاصرہ ملک کی سیکورٹی صورتحال اور دہشت گردانہ اقدامات سے کہیں زیادہ خطرناک ہے۔ صدر بشار اسد نے جنگ اور ظالمانہ محاصرے کے خاتمے کے لیے برازیل کے عرب شہریوں کی انجمن کی کوششوں کی بھی تعریف کی۔ برازیل کے عرب شہریوں کے نمائندہ وفد نے شام کے ساتھ یکجہتی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شامی عوام کے ساتھ ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ دہشت گردوں کی حمایت کرنے والے شام مخالف ممالک اقتصادی محاصرے کے ذریعے حکومت شام پر دباؤ بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button