یمن

سعودی عرب کا ڈرون طیارہ یمنی فوج کے قبضے میں

یمن کی وزارت دفاع نے جمعے کو اعلان کیا کہ یمنی فوج کے فنی اور انجینیئرنگ یونٹ نے سعودی عرب کے جنوبی صوبے نجران میں ایک سعودی ڈرون طیارے کو اپنے جال میں پھنسا کر زمین پر اتار لیا – واضح رہے کہ سعودی عرب کی فوج الطلعہ اور ظلم نامی فوجی اڈوں سے پسپائی اختیار کرنے کے بعد اب ان علاقوں میں ڈرون طیاروں کا استعمال کررہی ہے – دوسری جانب المسیرہ ٹیلی ویژن چینل نے خبردی ہے سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے یمن کے صوبہ مارب کے شہر صرواح کے الزغن علاقے پر بمباری کرکے کم سے کم پانچ عام شہریوں کو شہید کردیا –

متعلقہ مضامین

Back to top button