علامہ راجہ ناصر عباس کا دورہ کوئٹہ ، بار کونسل سمیت دیگر معززینِ شہر سے ملاقات

17 ستمبر, 2016 00:00

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اپنے دورہ کوئٹہ کے موقع پر نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب میں حالات حاضرہ پر روشنی ڈالی اور زائرین کے حوالے سے دست بستہ اہلیان کوئٹہ سے گزارش کی کہ انکی خدمت کریں، ان کا کہنا تھا کہ وہ حکومتی عہدیداروں کو مجبور کرائینگے کہ وہ زائرین کو تحفظ کے ساتھ ساتھ ان کی عزت، تکریم، تعظیم کا خیال رکھیں اور محرم الحرام میں اضافی کانوائے کا اہتمام کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ زائرین کی خدمت کے حوالے سے وہ افراد ذمہ داری ادا کریں جو حوصلہ رکھتے ہوں، کیونکہ زائرین بھی مختلف سوچ و فکر کے ہوتے ہیں اور انکی باتوں کو برداشت کریں۔ آئمہ (ع) کی وجہ سے۔ علاوہ ازیں علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اپنے وفد کے ہمراہ جن میں ایم پی اے آغا رضا، ملک اقرار حسین، عباس علی، علامہ سید ہاشم موسوی، علامہ ولایت حسین جعفری اور انوار نقوی شامل تھے، بلوچستان بار کونسل کی کابینہ کے عہدیداران اور دیگر ممبران سے ملاقات کی، اور (سانحہ 8 اگست سول ہسپتال کوئٹہ) خود کش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا، شہدا کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔

6:02 شام جون 15, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔