پاکستان

مہمند ایجنسی : تکفیر ی دہشتگرد نے اللہ اکبر کہہ کر مسجد میں دھماکہ کردیا، ۱۵ شہید

شیعیت نیوز: پاکستان کے قبائلی علاقے مہمند ایجنسی میں حکام کا کہنا ہے کہ مسجد میں نماز جمعہ کے دوران ہونے والے ایک مبینہ خودکش دھماکے میں کم از کم پندرہ افراد شہید ہوگئے ہیں جبکہ متعدد زخمی ہیں، لیویز ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعہ تحصیل انبار کے علاقے میں پیش آیا ہے جہاں ایک بجکر تیس منٹ پر نماز جمعہ کے دوران گل مسجد میں مبینہ خودکش بم حملہ ہوا۔
بتایا گیا ہے کہ دھماکے کے وقت مسجد میں دو سو کے قریب نمازی موجود تھے، شہید اور زخمی ہونے والوں کو ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے تاہم دشوار گزار راستوں کے باعث امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔
یاد رہے کہ اس علاقے میں ایک ہفتہ قبل قبائلی رہنما ملک محمد پر دو موٹر سائیکل سواروں نے حملہ کیا تھا۔ جوابی کارروائی سے ایک حملہ آور ہلاک ہو گیا تھا جبکہ ایک کو گرفتار کیاگیا تھا۔
برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز نے مہمند کے ڈپٹی پولیٹیکل ایجنٹ نوید اکبر کے حوالے سے کہا ہے کہ خود کش بمبار نے پہلے نعرہِ تکبیر بلند کیا اور بعد میں زبردست دھماکے سے پھٹ گیا۔
خبر رساں ادارے نے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد سولہ بتائی ہے جبکہ بیس سے زائد زخمی ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button