ایران

علمائے استقامت کی عالمی یونین کی جانب سے رہبر انقلاب اسلامی کے پیغام حج کی قدردانی

علمائے استقامت کی عالمی یونین نے حاجیوں کے نام رہبر انقلاب اسلامی کے پیغام کو سراہا ہے

علمائے استقامت کی عالمی یونین کے سربراہ شیخ ماہرحمود نے حجاج کرام کے نام رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای کے پیغام حج کو سراہتے ہوئے آپ کے پیغام کو سعودیوں کے طرز حکومت پرحقیقت پسندانہ تنقید قرار دیا ہے-

شیخ ماہرحمود نے رہبرانقلاب اسلامی کے پیغام اور بیانات کو اسلامی بیان قرار دیا اور کہا کہ یہ بیانات رونما ہونے والے اس سانحے کے سلسلے میں ایک ہمدرد انسان کی نصیحت کے طور پر سامنے آئے ہیں کہ جس کے دوبارہ رونما ہونے کا امکان بھی موجود ہے- علمائے استقامت کی عالمی یونین کے سربراہ نے اسلام اور مسلمانوں سے لگاؤ رکھنے والے افراد سے اپیل کی کہ وہ فتنوں کو دبانے میں مدد کریں اور اپنی کوششیں ، دلوں کو ملانے اور صفوں کو متحد کرنے والی چیزوں پرمرکوز کریں- رہبر انقلاب اسلامی نے گذشتہ منگل کو حجاج کرام کے نام اپنے سالانہ پیغام میں حج کے انتظامات سنبھالنے میں آل سعود کی بدانتظامی پر تنقید کرتے ہوئے اسلامی ممالک سے مطالبہ کیا کہ مکہ و مدینہ کے انتظامات کے سلسلے میں بنیادی راہ حل پرغور کریں- گذشتہ برس آل سعود کے حکام کی بد انتظامی کے باعث میدان منیٰ میں مناسک حج کے دوران چارسو چونسٹھ ایرانی حاجیوں سمیت خانہ کعبہ کے ہزاروں زائر شہید ہوگئے تھے

متعلقہ مضامین

Back to top button