سعودی عرب

اسلا م کے الف سے ناآشنا سعودی مفتی نے ایرانیوں کو غیر مسلم قرار دیدیا

شیعیت نیوز: سعودی مفتی اعظم نے ایک بار پھر متنازعہ فتویٰ حج سے چند روز قبل دیا ہے جس نے عالم اسلام میں شدید غصہ پایا جارہا ہے۔

سعودی مفتی نے فتویٰ دیا ہے کہ ایرانی مسلمان نہیں ہیں اور ہمارے بدترین دشمن ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سانحہ منیٰ سے عالم اسلام کی توجہ ہٹانے کے لئےسعودی مفتی نے یہ فتویٰ دیا ہے کیوں کے کچھ روز قبل انقلاب اسلامی کے سپریم لیڈر کی جانب سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ مسلم امہ حج کے معاملات کا کنٹرول سعودی عرب کے ہاتھ سے واپس لینے کی کوشش کرے، رہبر انقلاب اسلامی کے اس عقلی مطالبہ کے کے رد عمل میں سعودی مفتی اعظم عبدالعزیز ایرانیوں کو اسلام سے ہی خارج کردیا اور کہا کہ یہ ہمارے بدترین دشمن ہیں ۔

واضح رہے کہ سعودی مفتی اعظم اپنے مضحکہ خیز فتووں کی وجہ سے دنیا بھر میں بدنام ہیں، جبکہ رہبرانقلاب اسلامی کے مطالبہ کے جواب میں کوئی عقلی بات کرنے کے بجائے اس بھونڈے فتویٰ پر عالم اسلام کے مفکرین  نے اس مفتی اعظم کی اپنے بیانا ت اور تحریروں میں خوب درگت بنائی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button