پاکستان

بدلتے ہیں رنگ زمانے کیسے کیسے ، ایم این اے ساجد احمد نے بھی یاعلی مدد کا نعرہ لگادیا

شیعیت نیوز: بدلتے ہیں رنگ زمانے کیسے کیسے، یہ فقرہ متحدہ قومی موومنٹ کے ایم این اے ساجد احمد پر پورا اترا رہا ہے ، ایک وقت تھا جب عماد صدیقی کے قریبی ساتھیوں میں ہونے کی بنا پر یہی ساجد احمد ہیں جنہوں نے بغض و کینہ کی بنیاد پر جعفرطیار اور ملحقہ علاقوں کو مسائل سے دوچار کردیا ہے، جب علاقہ کے مومنین کسی کام کے سلسلے میں جاتے تو انہیں دھتکار دیا جاتا اور کہتا کہ جاو ان سے کام کروا جنہیں ووٹ دیتے ہو، آج ضمنی الیکشن کے سلسلے میں نکالی جانے والی ریلی مسلسل یاعلی مد د کے نعرے لگتے پھررہے ہیں تاکہ شیعہ ووٹ حاصل کرسکیں تاہم انکے یہ تمام حیلے بہانے ناکام رہیں گے کیونکہ عوام اب ان کی چالوں سے باخبر ہوگئے ہیں۔

واضح رہے کہ ایم این ساجد احمد متحدہ قومی موومنٹ کے ممبر قوم اسمبلی ہیں ، انکا شمار ایم کیو ایم کے دہشتگرد ونگ کے سربراہ عماد صدیقی گروپ میں ہوتا تھا، عماد صدیقی گروپ کی سربراہی میں پروفیسر سبط جعفر، علامہ آفتاب جعفری، علامہ تقی ہادی، مولانا جلبانی سمیت کئی نگینے کراچی کی سڑکوں پر قتل کردیئے گئے ، رینجرز کی جانب سے کئے جانے والے آپریشن کے نتیجے میں عماد صدیقی ملک چھوڑ کر فرار ہوگیا ہے، تاہم ساجد احمد ابھی تک ایم کیو ایم کے ساتھ منسلک ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button