پاکستان

ملیرضمنی الیکشن:PPPشیعہ اتحاد توڑنے کے لئے سرگرم، SUCنے پیپلزپارٹی کی حمایت کردی

شیعیت نیوز: ملیر میں صوبائی اسمبلی کی خالی نشست پی ایس 127 پر ہونے والے ضمنی الیکشن میں تمام سیاسی جماعتیں میدان مارنے کی کوشیشوں میں مصروف ہیں، شیعیت نیوز کی رپورٹ کے مطابق اس حلقہ میں پاکستان پیپلز پارٹی، متحدہ قومی موومنٹ، تحریک انصاف اور شیعہ قومی جماعت مجلس وحدت مسلمین نے اپنے نمائندوں کو نامزد کیا ہے، لہذا توڑ جوڑ کی سیاست عروج ہے۔

شیعت نیوز کے مطابق اس حلقہ میں تقریباً 5.1 لاکھ رجسٹرر ووٹ ہیںجن میں تقریباً ۴۰ سے پچاس ہزارسے زیادہ شیعہ ووٹ موجود ہے جو کسی بھی سیاسی جماعت کی پوزش کو مضبوط کرسکتا ہے، جبکہ حلقہ میں موجود بڑی شیعہ آباد ی جعفرطیار سوسائٹی کے تقریباً 25000 ووٹ رجسٹرر ہیں ۔

اس حوالےسے تمام سیاسی جماعتیں شیعہ تنظیموں سے رابطہ کرکے انہیں اپنے حق میں دستبردار ہونے پر پرکشش پیش کش دے رہی ہیں، تاہم شیعہ شناخت اور اپنے وجود کی سربلندی کے لئے مجلس وحدت مسلمین نے ہار و جیت کی پروا کیئے بغیر الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے، جبکہ پیپلز پارٹی نے ایم ڈبلیو ایم کو سٹی کونسل میں نمائندگی دینے سمیت دیگر مراعات دینے کی بھی پیش کش کی تھی، اس حوالے سے ایم ڈبلیو ایم کے ذمہ دراوں کا کہنا ہے کہ وسیع تر مفاد کی خاطر شیعہ سیاسی شناخت کے لئےمیدان میں حاضر رہنا ضروری ہے۔

دوسری جانب اطلاعات ہیں کہ پیپلر پارٹی کے وفد نے شیعہ علماٗ کونسل کے رہنماوں سے ملاقات کی ہے جس میں انہوں نے پیپلزپارٹی کی حمایت کا اعلان کیا ہے، دھیاں رہے کہ 2013 کی جنرل الیکشن میں بھی شیعہ علماٗ کونسل نے پیپلز پارٹی کی حمایت کے بدلے مشیروزیر اعلیٰ سندھ کا عہدہ دینے وعدہ کیا گیا تھا جو ابھی تک پورا نہیں ہوا۔

یہ بھی پڑھیں ۔۔ پی ایس 117انتخابات: ایم ڈبلیوایم نے اسلامی تحریک کو ناقابل یقین پیشکش کردی

یہ بات بھی ذہن نشین رہے کہ پی ایس 117 سولجر بازار کے ضمنی الیکشن میں مجلس وحدت مسلمین نے اتحاد بین المومنین کے لئے شیعہ علماٗ کونسل کے امیدوار کے حق میں اپنے امیدوار کو دستبردار کردیا تھا ، اصولاً ایس یو سی کو شیعہ وحدت کو مضبوط کرنے کے لئے ضمنی الیکشن برائے صوبائی اسمبلی PS127 کی سیٹ پر مجلس وحدت مسلمین کی حمایت کا اعلان کرنا چاہئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button