ایران

منی’ میں پیش آنے والے ہولناک سانحے کو کبھی بھی فراموش نہیں کریں گے

تہران کے خطیب جمعہ نے کہا ہے کہ ایران کے عوام گذشتہ برس حج کے دوران منی’ میں پیش آنے والے ہولناک سانحے کو کبھی بھی فراموش نہیں کریں گے.

تہران کے خطیب جمعہ آیت اللہ محمد علی موحدی کرمانی نے ماہ ذی الحجہ کی آمد اور مناسک حج کی اہمیت کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر گذشتہ برس حج کے دوران سعودی حکام حاجیوں کی جان کے تحفظ کے سلسلے میں احساس ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے تو منی’ میں ہزاروں حاجیوں کی جان نہ جاتی-

تہران کے خطیب جمعہ نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ حج اسلام کے لئے عظمت و سربلندی کا باعث ہے کہا کہ امت اسلامیہ کو حج کے دوران دشمنوں اور مسلمانوں کے خلاف کی جانے والی سازشوں اور تفرقہ انگیزیوں کو سمجھنا چاہئے-

تہران کے خطیب جمعہ نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ اگر حج کے مناسک حج ابراہیمی کی مانند انجام دئے جائیں تومسلمانوں کو کسی قسم کے مسائل اور مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا، اس امید کا اظہار کیا کہ حرمین شریفین کو آل سعود کے چنگل سے نجات ملے گی تاکہ مسلمان پورے اطمینان و سکون کے ساتھ حج ادا اور دشمنان اسلام کے خلاف اپنی نفرت وبیزاری کا اعلان کریں-

تہران کے خطیب جمعہ نے کہا کہ آل سعود امریکا کی آلہ کار ہے اور وہ مسلمانوں کو حج سے صحیح استفادہ کرنے کی اجازت نہیں دیتی- انہوں نے گذشتہ برسوں کے دوران ایران کی دفاعی صنعتوں میں ترقی و پیشرفت کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ مسلح افواج دفاعی اور حملہ کرنے والی توانائیوں میں اضافے کے تعلق سے رہبر انقلاب اسلامی کے حکم کو عملی جامہ پہنانے کی کوشش کررہی ہیں جو انتہائی قابل تعریف اقدام ہے-

آیت اللہ موحدی کرمانی نے کہا کہ آج کی دنیا میں جب تسلط پسند اور منہ زور طاقتیں دوسرے ملکوں پر جارحیت اور بے گناہ انسانوں کا قتل عام کرنے میں ذرہ برابر دریغ نہیں کرتیں، دفاعی اور حملہ کرنے والی صلاحیتوں میں اضافہ اسلامی جمہوریہ ایران کا حتمی اور مسلمہ حق ہے-

انہوں نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ ایران کی دفاعی صنعتوں کی طاقت اور ترقی و پیشرفت نے دشمنوں کے دلوں میں بہت زیادہ خوف و دہشت ڈال دی ہے کہا کہ ایران کے آس پاس کے ملکوں میں بدامنی کا دور دورہ ہے لیکن ہماری طاقتور مسلح افواج کی مکمل آمادگی کی بدولت اسلامی جمہوریہ ایران میں پوری طرح امن قائم ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button