مقبوضہ فلسطین

صیہونیوں کی جارحیتوں پر فلسطینیوں کا ردعمل

صیہونی فوجیوں کے اعلان کے مطابق ان کا ایک فوجی، شہر نابلس میں حضرت یوسف پیغمبر علیہ السلام کے حرم کے داخلی دروازے پر ایک فلسطینی پناہ گزیں کی فائرنگ سے زخمی ہوگیا –

فلسطینی شہریوں نے بھی ان فوجیوں پر پتھر پھینکے جو اس علاقے پر حملہ کرنا چاہتے تھے –

صیہونی حکومت کے وحشیانہ اقدامات اور روز افزوں جرائم ، تحریک انتفاضہ کے آغاز کا باعث بنے ہیں- صیہونی فوجیوں نے گذشتہ سال اکتوبر میں انتفاضہ قدس کے آغاز سے اب تک دو سو پینتیس فلسطینیوں کو شہید کیا ہے-

فلسطینیوں نے بھی صیہونی حکومت کی جارحیتوں کےجواب میں کارروائی کرتے ہوئے انتفاضہ قدس کے آغاز سے اب تک چالیس سے زائد صیہونیوں کو ہلاک کیا ہے-

متعلقہ مضامین

Back to top button