ایران

ایران: دشمن کا مقابلہ کرنے کے لئے مکمل آمادگی کا اعلان

اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کے کمانڈر ایڈمیرل حبیب اللہ سیاری نے کو شہر مشہد المقدس میں ایک تقریب سے خطاب میں کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج قوت ایمان سے آراستہ ہیں اور ان کے اندر دشمن کا مقابلہ کرنے اور شہادت پسندی کا جذبہ انتہائی اعلی سطح پر پایا جاتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ایران کی مسلح افواج کے جذبہ ایمان و شہادت اور جنگی توانائی میں روز افزوں اضافہ ہو رہا ہے اور وہ دشمن کے مقابلے میں سخت جںگ کے لئے پوری طرح تیار ہیں۔ انھوں نے کہا کہ اسلامی انقلاب وقوع پذیر ہونے کے بعد سامراج کو خطے میں اپنے مفادات سے ہاتھ دھونا پڑا اس لئے وہ اسلامی جمہوری نظام کا دشمن بنا ہوا ہے۔ ایرانی بحریہ کے کمانڈر نے کہا کہ سامراج آشکارا اور خاموش جنگ کے ذریعے ایران کے اسلامی انقلاب کے خلاف نبرد آزما ہے۔ ایڈمیرل حبیب اللہ سیاری نے کہا کہ خاموش جنگ میں دشمن کا ہدف ایران کے ذہین اور جینیس افراد کو اپنی طرف راغب کرنا اور عوام بالخصوص نوجوانوں کے افکار، طرز زندگی اور رجحانات پر اثرانداز ہونا ہے۔ ایرانی بحریہ کے کمانڈر ایڈمیرل حبیب اللہ سیاری نے کہا کہ جس طرح کہ آشکار جنگ کے سپاہی اور فوجی افسران اور مسلح افواج، اپنی جنگی توانائیاں بڑھانے میں کوشاں ہیں اسی طرح خاموش جنگ میں بھی ایران کے گھرانوں اور نوجوانوں کو ہوشیار رہنا چاہئے تاکہ دشمن ان کے طرز زندگی اور افکار پر تخریبی اثرات مرتب نہ کر سکے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button