یمن

یمنی فوجیوں کے ہاتھوں سعودی عرب کے دو فوجی واصل جہنم

رپورٹ کے مطابق یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے آل سعود کے مظالم اور حملوں کے خلاف جوابی کارروائی کرتے ہوئے جنوبی سعودی عرب میں واقع سرحدی صوبے رقابہ سہوہ میں آپریشن کر کے غاصب سعودی عرب کے دو فوجیوں کو ہلاک کر دیا ہے۔

یمن کی فوج کے توپخانے نے سعودی عرب کے صوبہ جیزان میں سعودی فوجیوں کے ٹھکانوں پر گولہ باری کی۔

یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے اتوار کے دن مشرقی صنعا اور صوبہ مآرب میں سعودی عرب کے پٹھووں کے ٹھکانوں پر توپخانے سے گولہ باری کی اور میزائل بھی داغے۔

دوسری جانب سعودی اتحاد کے لڑاکا طیاروں نے سعودی عرب کی قیادت میں چالیس بار سے زیادہ شمالی یمن میں واقع صوبہ صعدہ کے مختلف علاقوں پر بمباری کی۔ جس کے نتیجے میں چھ یمنی شہری شہید ہوگئے۔

سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں نے پیر کے دن بھی شمالی صنعا میں واقع ذہبان کے علاقے میں عقلان کے کارخانوں پر بمباری کی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button