مشرق وسطی

شام: مزید کئی علاقے دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد

رپورٹ کے مطابق شامی فوج اور اس کی اتحادی فورسز نے صوبہ ریف دمشق کے نواحی علاقے دوما کے شمال مشرق میں واقع الریحان کی زرعی زمینوں کے ایک بڑے حصے کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرا کے اس علاقے پر کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔

شامی فوج اور حزب اللہ لبنان کے مجاہدین نے اسی طرح قلمون میں دہشت گرد گروہ جبہت النصرہ کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔

درایں اثنا شامی فوج نے حلب کے جنوب میں دہشت گرد گروہوں کے چھٹے حملے کوناکام بنا کر کئی دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔

دہشت گردوں نے بھی دمشق کے التحریر اسکوائر کو مارٹر گولوں سے نشانہ بنایا ہے جس کے نتیجے میں تین عام شہری زخمی ہو گئے جبکہ دیرالزور کے الجورہ اور القصور علاقوں پر دہشت گردوں نے مارٹر گولے فائر کیے جن میں کئی عام شہری زخمی ہوئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button