امن کے لئے اچھے و برے طالبان کی پالیسی ترک کرنا ہوگی،مولانا شیرانی
شیعیت نیوز: اسلامی نظریاتی کونسل (سی آئی آئی) کے چیئرمین اور رکن قومی اسمبلی مولانا محمد خان شیرانی کا کہنا ہے کہ حکومت کو بغیر کسی امتیاز کے تمام عسکریت پسندوں کے خلاف کارروائی کرنی چاہیے۔
کوئٹہ، ٹوبہ اچکزئی اور ٹوبہ کاکڑی میں عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے مولانا شیرانی کا کہنا تھا کہ ‘اچھے اور برے دونوں عسکریت پسندوں کے خلاف کارروائی کے ذریعے ہی ہم دہشت گردی سے چھٹکارا حاصل کرسکتے ہیں’۔
ان کا کہنا تھا کہ ‘ہمیں امن کی خاطر اچھے اور برے طالبان کی پالیسی ترک کرنی ہوگی’۔
مولانا شیرانی کا کہنا تھا کہ حالیہ برسوں کے دوران ملک میں دہشت گردی کی وجہ سے ہزاروں افراد کی جانیں جا چکی ہیں۔








