سعودی عرب

سعودی عرب : شیعہ اکثریتی علاقہ میں مسجد پر حملہ ناکام، پاکستانی خودکش بمبارہلاک

 شیعیت نیوز: سعودی سیکیورٹی فورسز نے مسجد پر خود کش حملے کی کوشش ناکام بنادی جب کہ حکام نے خودکش حملہ آور کے پاکستانی شہری ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی شہر قطیف میں مشتبہ شخص نے مسجد میں داخل ہونے کی کوشش کی جس پر سیکیورٹی اہلکار نے اسے روکنا چاہا تو حملہ آور نے اپنے آپ کو دھماکے سے اڑانا چاہا تاہم اس دوران وہاں موجود سیکیورٹی اہلکاروں نے حملہ آور کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔

سعودی حکام کے مطابق حملہ آور کے پاس سے 4 کلوگرام وزنی بم برآمد ہوا ہے جب کہ اس کا تعلق پاکستان سے ہے تاہم اس بارے میں مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button