سعودی عرب

الجزائر: سعودی عرب پر ہرجانے کی ادائیگی کے لئے زور

اطلاعات کے مطابق الجزائر کے مذہبی امور کے وزیر "محمد عیسی” نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ سال مکہ مکرمہ میں کرین حادثے میں جاں بحق ہونے والے الجزائری حجاج کرام کے ورثا کو ہرجانے کی ادائیگی کے لئے ہم نے اپنی کوششیں تیز کردی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں سعودی حکام سے رابطے میں ہیں اور کوشش کی جارہی ہے کہ کرین حادثے میں جاں بحق ہونے والے الجزائری حجاج کرام کے ورثا کو معاوضہ دلایا جائے۔ الجزائر کے مذہبی امور کے وزیر محمد عیسی نے رواں سال کے مناسک حج کے سلسلے میں ہونے والی ابتدائی نشست میں شرکت کے بعد بتایا کہ الجزائر کی وزارت خارجہ اور جدہ میں موجود قونصل خانے کو کرین سانحے کے متاثرین کے امور کی نگرانی کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ انہوں کہا کہ سعودی عرب کی جانب سے ابھی مسا‏ئل حل ہونے باقی ہیں کہ جس کے بعد ہی متاثرین کو معاوضے کی رقم ادا کی جاسکے گی۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال حج کے موسم میں مکہ مکرمہ میں کرین گرنے کے حادثے میں ایک سو آٹھ حجاج کرام شہید اور دوسو اڑتیس زخمی ہوگئے تھے۔ اس المناک واقعے میں ایک الجزائری حاجی جاں بحق اور گیارہ زخمی ہوگئے تھے۔ بتایا جاتا ہے کہ سانحہ منا میں بھی الجزائر سے تعلق رکھنے والے کم ازکم پچاس حجاج کرام اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button