پاکستان

میں تصور ہی نہیں کرسکتا کہ عزاداری پر ایف آئی آر درج ہو، علامہ ساجد نقوی

شیعیت نیوز: شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا ہے کہ سیدالشہداء امام حسین علیہ السلام کے عزاداروں پر ایف آئی آر درج کی جا رہی ہیں، محرم آنے والا ہے میں حکومت کو متوجہ اور متنبہ کر رہا ہوں، کیونکہ میرا فلسفہ قربانی کا فلسفہ ہے تصادم کا نہیں، ہم قربانی دینا جانتے ہیں تصادم نہیں، ہم اپنے حقوق کے لیے قربانی دیں گے۔ عزاداری سیدالشہداء پر کوئی پابندی اور قدغن قابل قبول نہیں ہے، میں تصور ہی نہیں کرسکتا صدیوں سے ہونے والی عزاداری پر ایف آئی آر درج ہو، میں آج خاص طور پر وزیراعلی پنجاب کو متوجہ کرتا ہوں کہ پنجاب میں جو ایف آئی آرز ہو رہی ہیں اُنہیں واپس لے لو، حکومت کو یہ ایف آرز واپس لینا پڑیں گی ورنہ ہوسکتا ہے کہ یہی ایف آئی آرز انہیں کاٹنے والوں کے گلے کا پھندہ بن جائے۔ جلسے سے ملک بھر کے جید علمائے کرام نے خطاب کیا۔ اس سے پہلے جب وہ جلسے میں شرکت کے لیے ملتان کے علاقے سوتری وٹ پہنچے تو اُن کا پُرتپاک استقبال کیا گیا اور پھولوں کی پتیاں بھی نچھاور کی گئیں۔

واضح رہے کہ اس میں تصور کرنے والی کوئی بات نہیں جبکہ حقیقت میں پنجاب میں عزاداروں ، بانیان مجلس، انجموں اور ذاکریں پر ۳ ہزار سے زائد ایف آئی درج ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button