مقبوضہ فلسطین

مسجد الاقصی پر صیہونیوں کا ایک بار پھر حملہ

اطلاعات کے مطابق شدت پسند صیہونی آبادکاروں نے  اسرائیلی فوجیوں کی مدد سے مسجد الاقصی پر ایک بار پھر حملہ کیا۔ تقریبا” باون شدت پسند صیہونی آباد کار غاصب اسرائیلی فوجیوں کی مدد سے مسجد الاقصی کے صحن میں داخل ہو گئے اور اس مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔

غاصب صیہونی حکومت کے اعلی عہدیدار مسجد الاقصی پر حملے کے لئے شدت پسند صیہونی آباد کاروں کی حمایت کرکے وقت اور مقام کے لحاظ سے بیت القدس کی تقسیم نیز اس کو یہودی رنگ دینے کے درپے ہیں۔ ادھر صیہونی فوجیوں نے بدھ کی رات کو غرب اردن کے مختلف علاقوں پر حملہ کرکے بارہ فلسطینی شہریوں کو گرفتار کرلیا۔

قابل ذکر ہے کہ مقبوضہ علاقوں میں صیہونی حکومت کے خلاف گزشتہ کئی ماہ سے نئی انتفاضہ تحریک جاری ہے۔ فلسطینیوں کے خلاف صیہونی فوجیوں اور شدت پسند صیہونی آباد کاروں کے اقدامات میں شدت آنے اور ان کی طرف سے مسجدالاقصی کی بے حرمتی کے متعدد واقعات کے بعد اکتوبر دوہزار پندرہ میں انتفاضہ قدس شروع ہوئی تھی۔

انتفاضہ قدس کے آغاز سے اب تک غرب اردن، غزہ اور مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں صیہونی آبادکاروں اور صیہونی فوجیوں کی فائرنگ کے نتیجے میں دو سو تیس سے زیادہ فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button