سعودی فوجیوں پر یمنی فوج کا حملہ

10 اگست, 2016 00:00

رپورٹ کے مطابق یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے  جنوبی سعودی عرب میں واقع جیزان میں سعودی عرب کے فوجیوں کے اکٹھا ہونے کے مقام کو اپنے حملے کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں سعودی عرب کے متعدد فوجی ہلاک ہوگئے ہیں اور سعودی عرب کا لانچ پیڈ بھی منہدم ہوگیا۔

یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے جیزان کے علاقے میں سعودی عرب کی نئی تعمیر شدہ فوجی چھاؤنیوں کو بھی اپنے حملے کا نشانہ بنایا۔

یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے یہ حملے یمن کے مختلف علاقوں پر سعودی عرب کے فضائی حملوں کے خلاف جوابی کارروائی کے طور پر کئے۔

2:24 صبح مئی 3, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔