مشرق وسطی

شام کے جنوبی رہائشی علاقوں پر دہشت گردوں کا حملہ

رپورٹ کے مطابق، منگل کے دن دہشت گردوں نے جنوبی شام کے علاقے السبیل اور درعا شہر کے ہوائی اڈے پر مارٹر گولوں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق اور پانچ زخمی ہوگئے ہیں۔

شام سے ملنے والی ایک اور خبر کے مطابق، لاذقیہ کے شمال میں واقع جبل القلعہ کا کنٹرول حاصل کرنے سے متعلق شامی فوج کے آپریشن کے دوران دسیوں دہشت گرد ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔ دہشت گرد عناصر اس شکست کے بعد، ترکی کی سرحد کی جانب فرار ہوگئے۔

شام کی فوج غوطہ شرقی میں ایسی حالت میں اپنی پیش قدمی کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے کہ جب جبھۃ النصرہ کے دہشت گرد بھی سعودی عرب سے وابستہ سرغنوں کو ہلاک کرنے کے درپے ہیں۔

حلب میں بھی شام کی فوج نے کہا ہے کہ اس نے مشرقی حلب کی جانب مسلح دہشت گرد گروہوں کی دراندازی کا راستہ بند کر دیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button