پاکستان

کوئٹہ : مولانا رمضان مینگل کے دہشتگردوں کا سول اسپتال میں خودکش دھماکہ 53 جانبحق،متعدد زخمی

شیعیت نیوز: صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے سول ہسپتال میں ہونے والے خودکش دھماکے کے نتیجے میں 53 افراد جانبحق جبکہ متعدد افراد زائد زخمی ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق پیر 8 اگست کی صبح نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والے بلوچستان بار کونسل کے صدر ایڈووکیٹ بلال انور کاسی کی میت سول ہسپتال لائی گئی تھی، جہاںسول ہسپتال میں وکلاء کی بھی اچھی خاصی تعداد موجود تھی کہ اس دوران ہسپتال کے شعبہ حادثات کے بیرونی گیٹ پر زور دار دھماکا ہوا۔

خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) نے ہسپتال ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ خودکش دھماکے کے نتیجے میں 53 افراد جانبحق ہوگئے ہیں، جبکہ متعدد افراد زائد زخمی ہوئے۔

اس خود کش دھماکہ کا ذمہ دار کالعدم اہلسنت و الجماعت کا دہشتگرد رہنما رمضان مینگل ہے جو گذشتہ دنوں ہی جیل سے وفاقی حکومت کی ایما پر رہا کیا گیا ہے، ماضی میں اس دہشتگردی کی بہت سارے ویڈیو ثبوت موجود ہیں جس میں اس نے کوئٹہ شہر میں ناصر ف ایف سی بلکہ شیعہ مسلمانوں پر دہشتگردانہ حملے کی دھمکی دی تھی، رمضان مینگل کوئٹہ کالعدم سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کا مشرکہ  رہنما ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button