ایران

مشترکہ ایٹمی معاہدہ امریکہ کے لئے امتحان تھا/ گروپ 1+5 نے اپنےوعدوں کے مطابق عمل نہیں کیا

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے ٹی وی پر گفتگو میں رواں سال کو ایران کی اقتصادی رونق کا سال قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ اقتصادی لحاظ سے تمام علائم اس بات کا مظہر ہیں کہ ایران اقتصادی رونق اور اقتصادی پیشرفت کی سمت گامزن ہے۔

صدر حسن روحانی ٹی وی گفتگو میں نامہ نگاروں کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کہا کہ رواں برس اقتصادی گشائش اور رونق کا سال ہے اور حکومت اور قوم دونوں ہمدلی اور باہمی تعاون کے ساتھ ملک کی سرافراوی اور سربلندی کے لئے مؤثر اقدامات انجام دے سکتے ہیں۔

صدر حسن روحانی نے کہا کہ حکومت نے گذشتہ تین برس کے دوران ملک کی سکیورٹی اور سلامتی کے لئے اہم اقدامات انجام دیئے ہیں اور حکومت ملک میں سلامتی اور سکیورٹی کو بہتر سے بہتر بنانے کے لئے سکیورٹی فورسز کے ہمراہ ہے۔

صدر حسن روحانی نے مشترکہ ایٹمی معاہدے کے بارے میں سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ مشترکہ ایٹمی معاہدے سے ملک کی اقتصادی صورتحال کے لئے ایک اچھی فضا پیدا ہوئی ہے جس سے ہمیں زيادہ سے زیادہ استفادہ کرنا چاہیے ۔ صدر حسن روحانی نے کہا مشترکہ معاہدے کی بعض شقوں پر عمل جاری ہے لیکن گروپ 1+5 بالخصوص امریکہ نے اپنے وعدوں کے مطابق ابھی تک عمل نہیں کیا ہے مشترکہ معاہدہ امریکہ کے لئے ایک امتحان تھا لیکن امریکہ نے عملی طور پرثابت کردیا ہے کہ وہ قابل اعتماد نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button