ایران

دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی

ایران کی پارلیمنٹ کی خارجہ پالیسی اور قومی سلامتی کمیشن کے سربراہ علاء الدین بروجردی نے کہا ہے کہ تکفیری دہشت گردوں کے خلاف جنگ اس وقت تک جاری رہے گی جب تک تمام دہشت گردوں کا مکمل صفایا نہیں ہو جاتا-

علاء الدین بروجردی نے پیر کو لبنانی پارلیمنٹ میں حزب اللہ دھڑے کے اراکنین کے وفد سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شامی عوام اور حکومت نیز عراقی عوام کی استقامت و پائیداری کے سبب، امریکہ اور اس کے علاقائی و یورپی اتحادیوں کی ہرطرح کی رخنہ اندازیوں اور خلاف ورزیوں کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا ہے اورتکفیری دہشت گرد گروہ اپنی تباہی و نابودی کی جانب بڑھ رہے ہیں-

بروجردی اور ان کے ہمراہ وفد نے شہدائے استقامت کے قبرستان روضۃ الشہیدین میں شہدائے استقامت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے تاکید کی کہ اسلامی جمہوریہ ایران ، لبنان کی بہادرفوج کو صیہونی دشمن اور تکفیری دہشت گرودوں سے لڑنے کے لئے اسلحہ جاتی مدد فراہم کرنے کے لئے تیار ہے-

ایران کی پارلیمنٹ کی خارجہ پالیسی اور قومی سلامتی کمیشن کے سربراہ نے کہا کہ لبنان اور علاقے میں سب کو معلوم ہے کہ ایران پوری سچائی اور نیک نیتی سے اسلحہ جاتی مدد کے لئے آمادہ ہے اور یہ عزم پوری طرح باقی ہے-

ایران کی پارلیمنٹ کی خارجہ پالیسی اورسلامتی کمیشن کے سربراہ، لبنانی حکام سے ملاقات اور گفتگو کے لئے اس ملک کے دو روزہ دورے پر بیروت گئے ہیں-

متعلقہ مضامین

Back to top button