پاکستان

کوئٹہ: سریاب روڈ پر کالعدم سپاہ صحابہ کی فائرنگ سے دو شیعہ جوان شہید

شیعیت نیوز: بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ میں ایک بار پھر دندنتے دہشتگردوں نے دو شیعہ مسلمانوں کو فائرنگ کرکے شہید کردیا ہے ، شیعیت نیوز کے مطابق سریاب روڈ شیعہ مسلمانوں کی مقتل گاہ بن گئی ہے، اس ایک سڑک پر جانے کتنے معصوم شیعہ پروفیشنلز، بزنس مین، اور محنت کشوں کو مولانا رمضان مینگل کے دہشتگردوں نے فائرنگ کرکے شہید کردیا ہے لیکن حکومت اور قانوں نافذ کرنے والے اداروں نے اس دہشتگرد مولوی اور اسکے کرائے کے قاتلوں کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کی بلکہ کچھ دنوں قبل ہی اس خطرناک دہشتگرد کو باعزت بری کیا گیا ہے، جسکے بعد پھر شیعہ ٹارگیٹ کلنگ کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں کالعدم سپاہ صحابہ،لشکر جھنگوی کی فائرنگ سے شہید ہونےوالے غلام نبی ولد شیرعلی اور محمد نبی ولد اسحاق علی کا تعلق ہزارہ قبیلے سے ہے، بتایا گیا ہے کہ موٹر سائیکل سوار دہشتگردوں نے انہیں بربریت کا نشانہ بنایا، شہداٗ کے جسد خاکی علمدار روڈ منتقل کیئے گئے ہیں جہاں انکی نماز جنازہ ادا کرکے انہیں بہشت زینب قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔

13876311_1761243487432236_4070680484945953453_n.jpg

متعلقہ مضامین

Back to top button