مقبوضہ فلسطین

کشمیر میں بھارتی مظالم کو اجاگر کرنے کے لئے سوشل میڈیا پر منفرد مہم

شییعت نیوز: فیس بک کے ایک پیج نیور فورگیٹ پاکستان نے کشمیر میں انڈین سکیورٹی فورسز کی جانب سے پیلٹ گن کے استعمال پر رائے عامہ اجاگر کرنے کے لیے ایک مہم کا آغاز کیا ہے۔

فیس بک پر اس مہم کے لیے بنائے گئے پوسٹرز میں مشہور انڈین شخصیات کی تصاویر کو فوٹو شاپ کی مدد سے ایسا دکھایا گیا جیسے انہیں پیلٹ گن سے زخمی کیا گیا ہو۔

ان تصاویر میں بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی ، کانگریس کی رہنما سونیا گاندھی ، بالی وڈ سپر سٹار شاہ رخ خان اور کئی دوسرے افراد شامل ہیں ، انہیں پوسٹرز میں فیس بُک کے بانی مارک زکربرگ بھی شامل ہیں۔

اس مہم کے کارفرما جبران ناصر ہیں ، ان کا کہنا ہے کہ رائے عامہ میں آگہی پیدا کرنے کے لیے یہ مہم چلائی جا رہی ہے ۔ فیس بُک اس مہم کے خلاف اقدامات اٹھا رہا ہے۔

فیس بک کی جانب سے پیلٹ گن سے چار زخمی ہونے والی تصاویر اور کہانیوں کو سنسر کیا جا رہا ہے ، ہر شخصیت كے انتخاب کی ایک وجہ ہے جیسے مودی چونکہ وزیراعظم ہیں اس لیے ان کا نام لازمی اس کا حصہ ہونا تھا۔

سونیا گاندھی کا انتخاب ان کی حکومت کی جانب سے عمر عبداللہ کو وزیراعلیٰ بنانے کے فیصلے کی وجہ سے کیا گیا جنھوں نے سب سے پہلے پیلٹ گن کے استعمال کی اجازت دی۔

چونکہ فلمی ستارے بھارت میں بہت مقبول ہیں اور لوگ انھیں پوجتے ہیں اور ماضی میں فلمی ستارے اس طرح کے مسائل پر اپنی رائے دیتے رہے ہیں۔ ان کی فلمیں کشمیر میں بکتی بھی ہیں اور ان کی فلمبندی بھی ہوتی ہے مگر یہ سب کشمیر پر چُپ کیوں ہیں؟

 

facebook-6.jpg

facebook-4.jpg

facebook-1.jpg

متعلقہ مضامین

Back to top button