آل سعود اور اسرائیل کے درمیان اعلانیہ تعلقات پر علماٗ لبنان کا اہم اجلاس
شیعیت نیوز: شامی نیوز ایجنسی(سانا) کے مطابق لبنانی علما نے ایک اجتماع میں اعلی سعودی فوجی اہلکار «انور عشقی» کے وفد کے ہمراہ دورہ اسرائیل کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس دورے سے دونوں طرف میں گہرے تعلقات کا اندازہ لگانا مشکل نہیں۔
علما کا کہنا ہے کہ تینتیس روزہ حزب اللہ – صھیونی جنگ کی سالگرہ کے موقع پر یہ دورہ صھیونیوں کی حمایت کے مترادف ہے، علما نے واضح کیا کہ فلسطین جلد یا بدیر واپس فلسطینوں کو ملے گا مگر بعض خاین عرب ممالک کی یہ غداری یاد رہے گی، لبنانی علما نے مزید کہا کہ اس وقت تکفیری-صہیونی سازش کے تحت دہشت گردی سے دنیا بھر میں بیگناہوں کا قتل عام جاری ہے۔
قابل ذکر ہے کہ حال ہی میں اسرائیلی میڈیا نے اعلان کیا : سعودی سٹریٹیجک سنٹر کے میجر انور عشقی نے تاجروں اور دانشوروں کے وفد کے ساتھ اسرائیل کا دورہ کیا ہے اور اسرائیل کی وزارت خارجہ کے ساتھ انکی ملاقاتیں ہوئی ہیں، رپورٹ کے مطابق یہ سفر شاهزاده محمد بن سلمان (ولیعهد) کے فرمان پر انجام دیا گیا ہے تاکہ اسرائیل کے ایماء پر امریکہ بن سلمان را کو محمد بننایف پر اولویت دے۔