دنیا

افغانستان: قندوز میں داعش کا بھاری نقصان

افغانستان کی وزارت دفاع نے صوبہ قندوز میں فوجی کارروائی کے دوران دہشت گرد گروہ داعش کو بھاری نقصان پہنچانے کا دعوی کیا ہے۔

خامہ پریس کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ صوبہ قندوز کے علاقے دشت ارچی میں داعش کے خلاف افغان فوج کی کارروائی میں اس گروہ کے تیئیس دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ اس کارروائی کے دوران بہت سے تکفیری دہشت گردوں کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق اس کارروائی کے دوران افغان فوج کو فضائیہ کے جنگی طیاروں کی مدد بھی حاصل تھی۔

اتوار کے روز بھی صوبہ ننگرہار میں داعش کے دسیوں دہشت گرد افغان فوج کی کارروائی میں ہلاک ہو گئے تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button