مشرق وسطی

دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی : شامی وزیر دفاع فھدالفریج

شام کے وزیر دفاع جاسم الفریج نے ایک بیان میں تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ ملک کے مختلف ممالک میں دہشت گردوں کے خلاف جنگ ، بدستور جاری ہے اور دوستوں کی حمایت سے وہ ختم ہو رہے ہیں

شام کے وزیر دفاع نے  اپنے بیان میں کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری ہے اور ہر وہ فوجی اور شہری جو ملک اور عوام کی مصلحت پر یقین رکھتا ہے ، جنگ میں شریک ہے- انھوں نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ شامی فوج کے اقدامات نے شام کے عوام اور پوری دنیا کی قوموں کو حیرت زدہ کر دیا ہے- صیہونی نظریہ اور وہابی افکار کہ جو ایک دوسرے سے میل کھاتے ہیں ، عوام کے اندر سے استقامت و مزاحمت کی روح کو ختم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں- شام کے وزیر دفاع نے آخر میں کہا کہ دوستوں کی حمایت سے فوج کی کامیابی دہشت گردی کے خاتمے اور اس کو پھیلنے سے روکنے کا سبب بنی ہے-

متعلقہ مضامین

Back to top button